QR CodeQR Code

رجب کا مقدس مہینہ رحمتوں اور برکتوں کے ساتھ ساتھ عبادت الٰہی کا مہینہ ہے، مولانا عون نقوی

3 Mar 2020 18:56

کراچی میں مختلف مقامات پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران معروف عالم دین نے کہا کہ اس ماہ کی بے شمار فضیلتیں ہیں جن کو حاصل کرنے کیلئے ہر مسلمان کو کوششیں کرنا ہونگی اور خدا کے ساتھ ساتھ رسول اکرم (ص) کی پیروی اور دین کے اصولوں سے شناسائی اور اس پر عمل پیرا ہوکر دنیا و آخرت کو سنوارنے کی جدوجہد بھی کرنا ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی پاکستان کے سربراہ مولانا محمد عون نقوی نے کہا کہ رجب کا مقدس مہینہ رحمتوں، برکتوں اور فضیلتوں کے ساتھ ساتھ عبادت الٰہی اور اپنے رب کو راضی کرنے کا مہینہ ہے۔ کراچی میں مسجد اقصیٰ محمود آباد، مسجد خیر العمل، مسجد باب العلم، جامع مسجد حیدری اور دیگر مقامات پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمیں کوشش کرنا چاہیئے کہ اس ماہ میں اللہ اور اس کا رسول (ص) ہم سے راضی ہوِ اور ہم بھی خدا کے پسندیدہ اور نیک بندے بن جائیں۔

مولانا عون نقوی کا کہنا تھا کہ اس ماہ کی بے شمار فضیلتیں ہیں جن کو حاصل کرنے کیلئے ہر مسلمان کو کوششیں کرنا ہونگی اور خدا کے ساتھ ساتھ رسول اکرم (ص) کی پیروی اور دین کے اصولوں سے شناسائی اور اس پر عمل پیرا ہوکر دنیا و آخرت کو سنوارنے کی جدوجہد بھی کرنا ہوگی۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے خطاب کیا اور رجب کی فضیلتوں اور برکتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمیں دین کے سچے اصولوں اور اہلبیت اطہار (ع) کے در سے وابستگی اختیار کرتے ہوئے نیک اور سچا مسلمان بننا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 848185

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/848185/رجب-کا-مقدس-مہینہ-رحمتوں-اور-برکتوں-کے-ساتھ-عبادت-ال-ہی-ہے-مولانا-عون-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org