QR CodeQR Code

جواد ظریف کے بیان پر دہلی میں تعینات ایرانی سفیر طلب

3 Mar 2020 21:02

ایرانی وزیر خارجہ نے بھارت میں مسلمانوں کیخلاف ہونیوالے منظم پرتشدد فسادات کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ تمام بھارتی شہریوں کی سلامتی کی ضمانت دیں اور بھارتی سرزمین پر ہونیوالے منظم مسلم کش فسادات کی روک تھام کریں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی دارالحکومت دہلی سمیت بڑے شہروں میں ہونے والے حالیہ مسلم کش فسادات پر ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی طرف سے دیئے گئے نصیحت آموز بیان کے جواب میں بھارتی حکومت نے دہلی میں تعینات ایرانی سفیر علی چگینی کو وزارت خارجہ میں طلب کر لیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے دہلی میں تعینات اعلیٰ ترین ایرانی سفارتی نمائندے کو ایرانی وزارت خارجہ کے بیان پر احتجاج کرنے کے لئے بھارتی وزارت خارجہ کے دفتر میں طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے منظم پرتشدد فسادات کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ تمام بھارتی شہریوں کی سلامتی کی ضمانت دیں اور بھارتی سرزمین پر ہونے والے منظم مسلم کش فسادات کی روک تھام کریں۔ محمد جواد ظریف نے اپنے بیان میں ایران اور بھارت کی دیرینہ دوستی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے نصیحت کی تھی کہ مستقبل کی طرف سفر کی بنیاد قانون کی بالادستی اور تشدد سے پاک گفتگو پر رکھی جانی چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 848202

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/848202/جواد-ظریف-کے-بیان-پر-دہلی-میں-تعینات-ایرانی-سفیر-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org