QR CodeQR Code

چلاس ہسپتال کے تمام سپیشلسٹ ڈاکٹروں نے استعفیٰ دیدیا

3 Mar 2020 22:01

منگل کے روز چلاس ہسپتال کے 9 ڈاکٹروں نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن کو پیش کر دیا، جسکے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال مزید بحران کا شکار ہوگیا۔ ڈاکٹروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت سینیئر ڈاکٹروں کو نظر انداز کرکے نئے آنیوالے ڈاکٹروں کو نواز رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس کے تمام سپیشلسٹ ڈاکٹروں نے استعفیٰ دیدیا۔ ڈاکٹروں نے حکومت کی جانب سے ان کے مطالبات پورے نہ کرنے پر استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔ منگل کے روز چلاس ہسپتال کے 9 ڈاکٹروں نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن کو پیش کیا، جس کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال مزید بحران کا شکار ہوگیا۔ ڈاکٹروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت سینیئر ڈاکٹروں کو نظر انداز کرکے نئے آنے والے ڈاکٹروں کو نواز رہی ہے۔ صوبائی حکومت نئے آنے والے ڈاکٹروں کو تنخواہ کے علاوہ ایک لاکھ پچاس ہزار روپے زیادہ دیتی ہے، جس سے مقامی سپیشلسٹ ڈاکٹر محروم ہیں۔ دوسری جانب پاکستان سمیت پوری دنیا میں کرونا وائرس نے خوف پھیلا رکھا ہے جبکہ گلگت میں بھی وائرس کا ایک کیس سامنے آیا ہے، ایسے وقت میں چلاس ہسپتال کے ڈاکٹروں کا استعفیٰ پہلے سے موجود بحران کو مزید سخت کر دے گا۔ کیونکہ چلاس شاہراہ قراقرم کا گیٹ وے ہے، جہاں سے گزرنے والے مسافروں کی سخت سکریننگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ادھر صوبائی حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔


خبر کا کوڈ: 848209

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/848209/چلاس-ہسپتال-کے-تمام-سپیشلسٹ-ڈاکٹروں-نے-استعفی-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org