0
Tuesday 3 Mar 2020 22:25

کرونا وائرس، گلگت بلتستان میں ایمرجنسی آپریشن سیل قائم

کرونا وائرس، گلگت بلتستان میں ایمرجنسی آپریشن سیل قائم
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت نے صوبے میں کرونا وائرس کا کیس کنفرم ہونے کے بعد ہنگامی طور پر ایمرجنسی آپریشن سیل قائم کر دیا۔ ای پی آئی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر شکیل احمد کی سربراہی میں 9 رکنی کمیٹی آپریشن کی نگرانی کرے گی اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ سیکرٹری ہیلتھ کو پیش کرے گی۔ ڈاکٹر شکیل احمد کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن شمس الرحمن، ڈاکٹر ملیکہ صبا، صوبائی فوکل پرسن ڈاکٹر شاہ زمان، ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ڈاکٹر عظمیٰ علی، سیکشن آفیسر ایڈمن احمد شاہ مسعود، ڈی ایچ کیو ہسپتال گلگت کے عامر علی، ڈاکٹر حفیظ اور ڈبلیو ایچ او کے ایریا کوارڈینیٹر ڈاکٹر سہراب شامل ہیں۔ ایمرجنسی آپریشن سیل کا دفتر ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ میں قائم کیا گیا ہے، یہ سیل کرونا وائرس کی روک تھام کی کوششوں کو مانیٹر کرنے کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کرے گا۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں اب تک کرونا وائرس کے چار کیس سامنے آئے ہیں ان میں سے تین کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 848213
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش