0
Tuesday 3 Mar 2020 22:30

خیبر پختونخوا میں صحت ایمرجنسی میں توسیع کر دی گئی

خیبر پختونخوا میں صحت ایمرجنسی میں توسیع کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبے میں کورونا وباء کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر صحت ایمرجنسی میں توسیع کر دی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ نے صحت ایمرجنسی میں غیر معینہ مدت تک توسیع کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق عالمی سطح پر ہائی رسک الرٹ، ہمسایہ ممالک اور ملک کے اندر کورونا وائرس کے کنفرم کیسز سامنے آنے کی وجہ سے صحت ایمرجنسی کے نفاذ میں توسیع کی گئی ہے۔ اس سے قبل صوبائی محکمہ صحت نے گذشتہ ماہ 3 فروری کو صوبے میں صحت ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔

صحت ایمرجنسی کے بعد پبلک ہیلتھ کمیٹی کے ممبر محکموں کو وباء کے تدارک کے لیے ذمہ داریاں سونپی جاتی ہیں، جو کہ متعلقہ محکموں نے مشترکہ حکمت عملی کے تحت سرانجام دینی ہوتی ہیں۔ محکمہ صحت نے صوبے میں صحت ایمرجنسی سے متعلق اپنے گذشتہ اعلامیے میں ترمیم کرتے ہوئے نئے نوٹیفکیشن میں اپنے ماتحت تمام اداروں، خود مختار اور نیم خود مختار انسٹیٹیوٹس کو بھی شامل کیا ہے، تاکہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ، تدارک اور اس سے نمٹنے کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات کر سکیں۔
خبر کا کوڈ : 848216
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش