0
Tuesday 3 Mar 2020 23:31

کرم چیمبر کی درخواست پر بارڈر ٹریڈ مارکیٹ کی منظوری اور لوڈنگ، ان لوڈنگ کا مسئلہ حل

کرم چیمبر کی درخواست پر بارڈر ٹریڈ مارکیٹ کی منظوری اور لوڈنگ، ان لوڈنگ کا مسئلہ حل
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں کرم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی خصوصی درخواست پر وزارت تجارت حکومت پاکستان کی جانب سے خرلاچی پاک آفغان بارڈر کے مسائل کو ختم کرنے اور تاجروں کو سہولت دینے کیلئے ہائ لیول میٹینگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری وزارت تجارت جناب جاوید اکرم بھٹی نے کی۔ جس میں جوائینٹ سیکرٹری فارن ٹریڈ، کسٹم حکام کی جانب سے سعید خان جدون،  خلیل یوسفانی چیف کلیکٹر Preventive، فیض علی ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ، NLC کی جانب سے بریگیڈئیر اقبال اور کرنل اکمل، کرم لوکل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کرم  شاہ فہد نے شرکت کی، جبکہ بزنس کمیونٹی کی جانب سے کرم چیمبر کے وفد کی صدارت سید علی حماد کاظمی نے کی۔ میٹینگ میں تاجروں کے مسائل اور افغانی گاڑیوں کی لوڈنگ، ان لوڈنگ کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی اور کرم چیمبر کی ضمانت پر میٹینگ میں متفقہ طور پر کرم چیمبر کے ممبرز کے گوداموں تک تین ماہ کیلیئے لوڈنگ، ان لوڈنگ کی اجازت دیدی گئی۔
خبر کا کوڈ : 848227
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش