QR CodeQR Code

مریم نواز کے بغیر سرجری نہ کرانے کا بیان نامناسب ہے

میں اسحاق ڈار کی جگہ پر ہوتا تو کبھی پاکستان نہیں آتا، شاہد خاقان عباسی

مریم نواز اس لئے خاموش ہیں کیونکہ وہ سزا یافتہ ہیں

3 Mar 2020 23:05

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مریم نواز وقت آنے پر بات کریں گی، نون لیگ کے کارکنوں نے مریم نواز کو لیڈر مان لیا ہے، آپ دیکھ لیں گے کہ مریم نواز باہر نکلیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میں اسحاق ڈار کی جگہ پر ہوتا تو کبھی پاکستان نہیں آتا، اسحاق ڈار نے ملک کیلئے کام کیا، اسحاق ڈار کو مشورہ دوں گا کہ اس نیب کے سامنے کبھی نہ آئیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شہباز شریف مارچ میں آجائیں گے، مریم نواز لندن چلی جائیں تو شہباز شریف آجائیں گے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مریم نواز عوامی عہدہ نہیں رکھتی تھیں، انہیں کیوں سزا دی گئی؟ مریم نواز اس لئے خاموش ہیں کیونکہ وہ سزا یافتہ ہیں، مریم نواز کب بولیں گی، یہ جماعت فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز وقت آنے پر بات کریں گی، نون لیگ کے کارکنوں نے مریم نواز کو لیڈر مان لیا ہے، آپ دیکھ لیں گے کہ مریم نواز باہر نکلیں گی۔

پارٹی رہنماء سے اختلافات پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ خواجہ آصف کے ساتھ میرا کوئی جھگڑا نہیں ہے، خواجہ آصف اور میرا معاملہ ہے، وہ میں حل کر لوں گا، ہم اپنے اندرونی معاملات کو خود حل کر لیں گے، پارٹی کا فیصلہ میرا فیصلہ ہے، پارٹی کا غلط فیصلہ ہو تو تب بھی میرا فیصلہ ہے، جماعت نے جب فیصلہ کر لیا تو اس میں میرا ووٹ شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ لندن سے نواز شریف کی رپورٹ بھیجنی چاہیئے تھی اور مریم نواز کے بغیر سرجری نہ کرانے کا بیان نامناسب ہے، نواز شریف کی رپورٹس جو حکومت مانگ رہی تھی، وہ مل جائیں گی، ایک شخص کی میڈیکل رپورٹس پر پبلک میں بحث کی جا رہی ہے، کیا ملک میں سب سے بڑا مسئلہ اور خرابی یہی ہے۔؟


خبر کا کوڈ: 848245

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/848245/میں-اسحاق-ڈار-کی-جگہ-پر-ہوتا-کبھی-پاکستان-نہیں-آتا-شاہد-خاقان-عباسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org