QR CodeQR Code

آزادکشمیر میں کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، نجیب نقی

4 Mar 2020 07:59

میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے آزادکشمیر کے وزیر صحت کا کہنا تھا کہ تینوں ڈویژن میں کوانٹم سینٹر بنائے جا رہے ہیں تاکہ بیرون ملک سے آنے والے افراد خصوصا طلبہ اور زائرین کو ان سینٹرز میں رکھا جا سکے۔


اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں اب تک کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، حکومت آزادکشمیر کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کر رہی ہے، بیرون ملک سے آنے والے افراد کے ٹیسٹ لئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں آزادکشمیر میں کورونا وائرس کے ممکنہ خطرات اور حکومت آزادکشمیر کے اقدامات کے حوالہ سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

قبل ازیں چیف سیکرٹری آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیرصحت، چیف سیکرٹری، مختلف محکموں کے سیکرٹریوں، کمشنرز اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔وزیر صحت نے کہا کہ ریاست بھر میں پانچ Isolation وارڈز قائم کئے گئے ہیں، تینوں ڈویژن میں کوانٹم سینٹر بنائے جا رہے ہیں تاکہ بیرون ملک سے آنے والے افراد خصوصا طلبہ اور زائرین کو ان سینٹرز میں رکھا جا سکے، حکومت نے متاثرہ مریضوں کیلئے 50لاکھ روپے کی فوری گرانٹ جاری کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 848270

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/848270/آزادکشمیر-میں-کورونا-وائرس-کا-کوئی-کیس-سامنے-نہیں-آیا-نجیب-نقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org