0
Wednesday 4 Mar 2020 09:43

کورونا وائرس، بھارتی حکومت نے ٹریول ایڈوائزری جاری کی

کورونا وائرس، بھارتی حکومت نے ٹریول ایڈوائزری جاری کی
اسلام ٹائمز۔ تین مارچ تک جاری کیا گیا چار ملکوں کے شہریوں کے لئے ریگیولر ویزا معطل کر دیا گیا ہے۔ ہندوستان میں کورونا وائرس کے دو نئے معملات سامنے آنے پر بھارتی وزار ت صحت نے ایک ٹریول ایڈوائزری جاری کی جس میں اٹلی، ایران، جنوبی کوریا، جاپان کے شہریوں کو جو ابھی تک ہندوستان میں داخل نہیں ہوئے ہیں، 3 مارچ کو یا اس سے قبل دیئے گئے باقاعدہ ویزا، ای ویزا معطل کردیئے گئے ہیں۔ کورونا وائرس سے متعلق ابھرتے ہوئے عالمی منظرناموں کے پیش نظر اس سے قبل کی تمام ایڈوائزری کو حکومت نے منسوخ کرتے ہوئے نئی سفری ایڈوائزری جاری کی۔ حکومت نے جاپانی اور کورین شہریوں کیلئے ویزا آن ارائیول کو بھی معطل کر دیا ہے۔ ایڈوائزری نے کہا کہ کسی مجبوری کی بناء پر ہندوستان آنا ہو وہ افراد قریبی ہندوستانی سفارت خانے یا قونصل خانے سے نیا ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔ باقاعدہ (اسٹیکر) ویزا، ای ویزا جو 5 فروری کو یا اس سے پہلے چین کے شہریوں کو دیا گیا تھا، وہ معطل کردیئے گئے ہیں اور یہ نافذ العمل رہے گا۔ ایڈوائزری میں کہا گیا کہ یکم فروری کو یا اس کے بعد چین، ایران، اٹلی، جنوبی کوریا اور جاپان کا سفر کرنے والے تمام غیر ملکی شہریوں کو باقاعدہ (اسٹیکر) ویزا، ای ویزا فراہم کیا گیا تھا اور جو ابھی تک ہندوستان میں داخل نہیں ہوئے ہیں وہ فوری طور پر معطل کر دیئے گئے ہیں۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سفارت کاروں، اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے عہدیداروں، او سی آئی کارڈ ہولڈرز اور مذکورہ ممالک کے ایئرکرو کو داخلے پر پابندی سے مستثنیٰ ہے تاہم ان کی میڈیکل اسکریننگ لازمی ہے۔ کسی بھی بندرگاہ سے یا بین الاقوامی پروازوں سے ہندوستان میں داخل ہونے والے تمام مسافروں کو لازمی طور پر خود اعلان فارم اور بندرگاہوں پر صحت کے عہدیداروں اور امیگریشن حکام کو سفر کی تاریخ پیش کرنی ہوگی۔ 
خبر کا کوڈ : 848280
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش