QR CodeQR Code

تفتان، قرنطینہ میں رکھے زائرین کی تعداد 2238 ہوگئی

4 Mar 2020 10:54

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ ایران سے آنیوالے 3 ہزار سے زائد افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے۔ لیویز حکام نے بتایا کہ گذشتہ روز بھی ایران سے 353 افراد آئے تھے، جن میں سے 253 کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں پاک ایران بارڈر تفتان پر لیویز حکام کا کہنا ہے کہ ایران سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور قرنطینہ میں رکھے زائرین کی تعداد 2238 ہوگئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) کا کہنا ہے کہ ایران سے آنے والے 3 ہزار سے زائد افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے۔ لیویز حکام نے بتایا کہ پاکستان ہاؤس میں قرنطینہ میں رکھے گئے زائرین کی تعداد 2 ہزار 238 ہوگئی ہے، جبکہ گذشتہ روز بھی ایران سے 353 افراد آئے تھے، جن میں سے 253 کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک ایران تجارت 12ویں روز بھی بند ہے۔


خبر کا کوڈ: 848296

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/848296/تفتان-قرنطینہ-میں-رکھے-زائرین-کی-تعداد-2238-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org