0
Wednesday 4 Mar 2020 11:09

ادارہ التنزیل کے" سفیران قرآن کریم " کا پہلا 3 روزہ کنونشن اپریل میں ہوگا

ادارہ التنزیل کے" سفیران قرآن کریم " کا پہلا 3 روزہ کنونشن اپریل میں ہوگا
اسلام ٹائمز۔ ادارہ التنزیل کے شعبہ" سفیرانِ قرآن کریم "کا پہلا تین روزہ تربیتی، فکری اور علمی کنونشن لاہور میں ہوگا، جس میں ملک بھر سے معلمین و معلمات کثیر تعداد میں شریک ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار ادارہ التنزیل کے سربراہ ڈاکٹر سید علی عباس نقوی نے لاہور میں ادارہ التنزیل کے اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ادارہ التنزیل گزشتہ ایک دہائی سے قرآن کریم کی تعلیمات کی تبلیغ و ترویج کیلئے میدان عمل میں ہے، اپریل کے دوسرے عشرے میں قرآنی ادارہ التنزیل کے زیراہتمام ملک بھر کے سفیران قرآن کا پہلا کنونشن لاہور میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں معلمین و معلمات اپنی کارکردگی پیش کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کو زیر بحث لائیں گے۔

ڈاکٹر سید علی عباس نقوی نے شرکاء اجلاس کو مزید بتایا کہ کنونشن میں جید علماء کرام بھی سفیران قرآن سے خصوصی خطاب کریں گے۔ سفیران قرآن کنونشن معلمین و معلمات کی فکری تربیت کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ کنونشن کے آخری روز ملک بھر میں فعال معلمین کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔ یاد رہے کہ ادارہ التنزیل پاکستان، قرآن کریم کو بچوں خصوصاً نوجوانوں  میں کتاب زندگی بنانے اور ایک قرآنی معاشرہ بنانے کیلئے مملکت خداداد پاکستان میں 12 سال سے سرگرم عمل ہے، سفیران قرآن کنونشن بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔
خبر کا کوڈ : 848301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش