QR CodeQR Code

قندوز میں طالبان کا حملہ، 16افغان فوجی ہلاک

4 Mar 2020 12:58

افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے حملے کے نتیجے میں 16افغان فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ طالبان نے 10 بارڈر سکیورٹی آفیسرز کو یرغمال بھی بنا لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صوبے قندوزکے ضلع امام صاحب میں طالبان نے حملہ کیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے حملے کے نتیجے میں 16افغان فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ طالبان نے 10 بارڈر سکیورٹی آفیسرز کو یرغمال بھی بنا لیا ہے۔ واضح رہے کہ 29 فروری کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکا اور افغان طالبان کے درمیان ’معاہدہ برائے افغان امن 2020ء‘ طے پا گیا ہے جس پر دونوں جانب سے دستخط بھی ہو گئے ہیں۔

افغان طالبان اور امریکی حکومت کے درمیان تاریخی امن معاہدے پر افغان طالبان کے نمائندے ملا عبدالغنی برادر اور امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان امن عمل زلمے خلیل زاد نے دستخط کیے۔ تاہم معاہدے کے اگلے روز ہی افغان صدر اشرف غنی امریکا طالبان امن معاہدے کی اہم شرط سے پیچھے ہٹ گئے اور انہوں نے کہا کہ طالبان کے 5 ہزار قیدیوں کی رہائی کا کوئی وعدہ نہیں کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 848325

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/848325/قندوز-میں-طالبان-کا-حملہ-16افغان-فوجی-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org