0
Thursday 14 Jul 2011 00:06

قبائلی عوام علاقے میں امن کیلئے ذمہ داری سنبھالیں، جنرل کیانی

قبائلی عوام علاقے میں امن کیلئے ذمہ داری سنبھالیں، جنرل کیانی
مہمند ایجنسی:اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے مہمند ایجنسی کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام علاقے میں پائیدار امن کیلئے مکمل ذمہ داری اور مؤثر کنٹرول سنبھالیں۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے پاک افغان سرحد پر ولی داد ٹاپ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف کامیابی مسلح افواج اور فرنٹئر کور کے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے سے ممکن ہوئی۔ انہوں نے سورن سیکٹر کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کیلئے فوج اور فضائیہ کے مشترکہ آپریشنز کی بھی تعریف کی۔ بعد میں آرمی چیف نے مہمند ایجنسی کے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔
خبر کا کوڈ : 84833
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش