QR CodeQR Code

حکمران ڈرون حملے رکوانے میں ناکام ہو گئے، فضل الرحمان

14 Jul 2011 00:27

اسلام ٹائمز:اپنے بیان میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ کی بالادستی کے دعویدار ہے، لیکن عملاً اس کی پالیسیاں برعکس ہیں۔


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کو رکوانے میں حکمران ناکام ہو گئے ہیں، اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ پارلیمنٹ کی قرار داد پر عملدرآمد کے بجائے اسے سرد خانے میں ڈالا دیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ کی بالادستی کے دعویدار ہے، لیکن عملاً اس کی پالیسیاں برعکس ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی کی تبدیلی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پرویز مشرف کی پالیسیوں پر عملدرآمد ابھی تک جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 84836

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/84836/حکمران-ڈرون-حملے-رکوانے-میں-ناکام-ہو-گئے-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org