0
Wednesday 4 Mar 2020 16:30

کراچی میں خواتین کو ہپناٹزم کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

کراچی میں خواتین کو ہپناٹزم کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں خواتین کو ہپناٹزم کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سچل میں خواتین کو ہپناٹزم کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر سچل شمائل ویو فیز ٹو میں چھاپہ مار کر موجود ایک اور خاتون کو بازیاب کرا لیا۔ پولیس کے مطابق زیادتی کا شکار دوسری خاتون کو بھی ملزم فلیٹ میں ہپناٹزم کرکے لایا تھا، پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔ سچل پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پولیس کو دیکھ کر کھڑکی سے چھلانگ لگا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم خالد عرف پپو شمائل ویو میں کرائے کے فلیٹ میں رہتا ہے، متاثرہ خواتین کا کہنا ہے کہ ملزم آنکھوں میں دیکھتا تھا، پھر کچھ پتا نہیں چلتا تھا۔ سچل پولیس کے مطابق ہپناٹزم کے بعد خواتین خاموشی سے ملزم کے پیچھے چلنے لگی تھیں، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کی دفعات شامل کرلی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزم جلد سلاخوں کے پیچھے ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 848366
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش