0
Wednesday 4 Mar 2020 16:47

دعا منگی اور بسمہ کے اغوا میں ملوث گینگ کا پتہ چل گیا

دعا منگی اور بسمہ کے اغوا میں ملوث گینگ کا پتہ چل گیا
اسلام ٹائمز۔ تحقیقاتی اداروں نے دعا منگی اور بسمہ کے اغوا کے واقعات میں ملوث گینگ کا سراغ لگا لیا، دونوں مغویوں کو کلفٹن کی ایک ہی عمارت میں رکھا گیا۔ اغوا کاروں کے مزید 3 ٹھکانے بھی تلاش کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس میں تحقیقاتی اداروں نے اہم کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے واقعات میں ملوث گینگ کا سراغ لگانے کیساتھ ان کے 3 ٹھکانے بھی تلاش کرلیے، دعا اور بسمہ کو اغوا کے بعد کلفٹن بلاک 2 کی ایک عمارت میں رکھا گیا، باخبر ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کو ملنے والے شواہد کے مطابق دونوں واقعات میں سابق پولیس اہلکار اور سندھی قوم پرست جماعت کے کارندے شامل ہیں۔

اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کرنے والا یہ گینگ 3 ٹیموں پر مشتمل ہے، ایک ٹیم گاڑی چھینتی، دوسری اغوا کی واردات، جبکہ گینگ کی تیسری ٹیم واردات کے بعد مغوی کے رشتے داروں سے تاوان کی رقم وصول کرتی۔ کلفٹن بلاک 2 کی رہائشی عمارت سے متعدد شواہد جمع کرلیے، جس فلیٹ میں دعا اور بسمہ کو رکھا گیا، اس کی تزئین و آرائش جاری تھی، تزئین و آرائش اغوا کے شواہد مٹانے کیلئے کی جا رہی تھی۔ گینگ کے کارندوں کو گرفتار کرنے کیلئے سندھ بھر میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 848373
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش