0
Wednesday 4 Mar 2020 17:00

کورونا وائرس، مسلسل چھٹیوں کے باعث نجی تعلیمی اداروں کی آن لائن کلاسز

کورونا وائرس، مسلسل چھٹیوں کے باعث نجی تعلیمی اداروں کی آن لائن کلاسز
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کی وجہ سے سندھ کے تعلیمی اداروں کی مسلسل بندش پر طلبا و طالبات کا تعلیمی سال بچانے کیلئے کراچی کے کئی نجی کالجز نے آن لائن کلاسز کا آغاز کر دیا ہے۔ کراچی میں اے لیول کے نجی کالجز نے اس سلسلے میں پہل کی ہے۔ اینڈرائڈ اور ایپل موبائل فونز، آئی پیڈز، لیپ ٹاپس اور کمپیوٹر پر طلبا و طالبات کو آن لائن کلاسز کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ سیل فونز پر "زوم" نامی ایپ کے ذریعے طلبا و طالبات گھر بیٹھ کر لائیو اپنی ٹیچر سے اپنے ہی کلاس روم میں لیکچر میں شرکت کرتے ہیں۔ ہر طالب علم کو اس کے اسکول اور کلاس کا کوڈ فراہم کیا گیا ہے۔ ایپ میں لاگن ہونے کیلئے مطلوبہ خانہ پُر کرکے پاس ورڈ یا کوڈ انٹر کرنے سے طالبعلم کلاس کے مقررہ وقت پر ٹیچر سے آن لائن ہو جاتا ہے۔

اسٹوڈنٹس اپنی ڈیوائس کا مائیک اور کیمرہ بند کرکے کلاس میں شرکت کر سکتے ہیں۔ لیکچر کے دوران ٹیچر اسکرین پر طلبا و طالبات کو سمجھا بھی رہا ہوتا ہے۔ اسٹوڈنٹ کو کوئی سوال پوچھنا ہو، تو "ریز یو آر ہینڈ" کے آپشن میں جا کر تحریری طور پر لکھ سکتا ہے۔ یہی نہیں متعلقہ لیکچر سے متعلق ٹیچنگ میٹیریل اور نوٹس طالبعلم کو ای میل کئے جاتے ہیں۔ آن لائن لیکچر کے دوران اسٹوڈنٹ کی حاضری بھی مانیٹر کی جاتی ہے۔ کون کون طالبعلم لیکچر میں حاضر ہے، موڈریٹرز اس دوران کلاس میں موجود ہوتے ہیں، جو آن لائن اٹینڈنس چیک کرتے ہیں۔ والدین کی جانب سے نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 848378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش