QR CodeQR Code

انڈیا میں مسلمانوں پر مظالم کیخلاف اے ٹی آئی کا جمعہ کو یوم احتجاج منانے کا اعلان

4 Mar 2020 20:49

جمعہ کے بعد تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاج کیا۔ جلسے جلوس ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ میڈیا ہاوسز کے باہر احتجاجی مظاہرے ہوںگے۔ جمعہ کے اجتماعات میں بھارت کیخلاف مذمتی قراردادیں منظور اور علماء اہلسنت ”بھارت میں مسلمانوں پر وحشت وبربریت “ کو خطبات جمعہ کا موضوع بنائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عامر اسماعیل نے کہا ہے کہ اے ٹی آئی بھارتی مسلمانوں کے قتل عام پر مسلم کش فسادات، مساجد، درگاہوں اور مسلمانوں کی املاک کو جلانے کے واقعات کیخلاف جمعہ 06 مارچ کو ملک گیر ”یوم احتجاج“ منائے گی۔ جمعہ کے بعد تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاج کیا۔ جلسے جلوس ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ میڈیا ہاوسز کے باہر احتجاجی مظاہرے ہوںگے۔ جمعہ کے اجتماعات میں بھارت کیخلاف مذمتی قراردادیں منظور اور علماء اہلسنت ”بھارت میں مسلمانوں پر وحشت وبربریت “ کو خطبات جمعہ کا موضوع بنائیں گے۔

انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی ترجمان نے کہا مودی ہٹلر کے راستے پر چل رہا ہے، بھارت میں مساجد پر حملے اُمت مسلمہ کی غیرت کیلئے عظیم چیلنج ہے، انتہا پسند ہندووں نے بھارتی مسلمانوں پر بھارت کی زمین تنگ کر دی ہے، بھارت میں مسلمانوں کے گھروں اور مساجد پر ہندووں کے حملے دہشتگردی کی بدترین مثال ہے۔ بھارت کا معاشی بائیکاٹ کیا جائے۔ ہماری حکومت بھارت میں مسلمانوں پر ظلم و ستم رکوانے کیلئے مسلم حکمرانوں کو خواب غفلت سے بیدار کرے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی بھارتی مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھائے، بھارتی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے بھارتی مسلمانوں کے قتل عام پر احتجاج کیا جائے، بھارت کی سنگین صورتحال پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 848413

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/848413/انڈیا-میں-مسلمانوں-پر-مظالم-کیخلاف-اے-ٹی-ا-ئی-کا-جمعہ-کو-یوم-احتجاج-منانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org