0
Wednesday 4 Mar 2020 21:41

مصطفیٰ کمال کا ایران میں کرونا وائرس کی وجہ سے پھنسے ہوئے زائرین کو مناسب سہولیات کی عدم فراہمی پر تشویش کا اظہار

مصطفیٰ کمال کا ایران میں کرونا وائرس کی وجہ سے پھنسے ہوئے زائرین کو مناسب سہولیات کی عدم فراہمی پر تشویش کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے حکومت کی جانب سے ایران میں کرونا وائرس کی وجہ سے پھنسے ہوئے زائرین کو مناسب سہولیات کی عدم فراہمی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی زائرین کو وطن واپسی میں سخت مشکلات کا سامنا ہے، لوگوں کے پاس پیسے ختم ہوچکے ہیں، کھانے پینے کی اشیاء  اور ادویات کی قلت ہے، زائرین میں بوڑھے افراد اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے زائرین کو کرونا وائرس سے بچا کر صحیح سلامت ملک واپس لانے کے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران میں قائم پاکستانی ایمبیسی کی جانب سے زائرین کے مسائل حل نہیں کئے جا رہے، صرف سرحدیں بند کردینا مسئلے کا حل نہیں بلکہ کرونا وائرس کی تشخیص کرکے ایران میں پھنسے تمام پاکستانیوں کو صحیح سلامت وطن واپس لانا حکومت وقت کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے، نیز اگر کوئی پاکستانی شہری وائرس کا شکار ہو بھی جائے تو اسے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بناکر مکمل صحتیابی تک ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔
خبر کا کوڈ : 848425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش