0
Wednesday 4 Mar 2020 21:54

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی مہم کا آغاز کردیا

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی مہم کا آغاز کردیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی مہم کا آغاز کردیا۔ ملت نگر گارڈن میں شاندار عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رہنما فنکشنل لیگ اور رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور شہر کے ہر حلقے سے امیدوار کھڑے کئے جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ ساتھ کے پی ایس 109 کی یوسی 20 کی آفس کی افتتاحی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے نصرت سحر عباسی نے کہا کہ کراچی کے نوجوانوں کو غلط نعروں میں الجھا کر یہاں کے وسائل لوٹے گئے، کراچی کی عوام حقیقی معنی میں تبدیلی چاہتی ہے۔

رہنما فنکشنل لیگ کا کہنا تھا کہ روشنیوں کا شہر گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل ہوگیا ہے، بلاول زرداری پنجاب میں کہتا ہے کہ سندھ ترقی کررہا ہے مگر سندھ کی عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہے، کراچی کی عوام چوروں اور لٹیروں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے آنے والے بلدیاتی انتخابات میں فنکشنل لیگ کو کامیاب کرائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اربوں اور کربوں کی چوری کرنے والے مزے لوٹ رہے ہیں، فنکشنل لیگ عوام کے مسائل پر اسمبلیوں کے اندر اور باہر آواز اٹھا رہی ہے، کارکنان آنے والے بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کریں۔
خبر کا کوڈ : 848427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش