QR CodeQR Code

عمران خان کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، ریحانہ لغاری

4 Mar 2020 22:04

میرپور بٹھورو میں تقریب کے دوران بات چیت میں ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ عمران خان اور اسکی کابینہ نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے، انتقام کی سیاست پر یقین رکھنے والے ملک اور عوام کی خدمت نہیں کرسکتے، پیپلز پارٹی جمہوری پارٹی ہے اس کا منشور طاقت کا سرچشمہ عوام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں اضافے کے باعث عوام پریشانی کا شکار ہیں، عمران خان کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، پی پی پی نے اپنی حکومت میں ماضی میں جو تنخواہیں بڑھائیں اس کی کوئی مثال نہیں، کرونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کے باعث احتیاطی طور پر تعلیمی ادارے بند کئے گئے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی اسپیکر سندھ اسیمبلی ریحانہ لغاری نے سندھ کے شہر میرپور بٹھورو میں بس اسٹینڈ پر پی پی پی رہنما کانڈیرو خاصخیلی کی استقبالیہ تقریب کے دوران بات چیت میں کیا۔

ریحانہ لغاری نے کہا کہ سندھ حکومت اپنے طور پر مختلف مسائل حل کرنے کے لئے کوششیں لے رہی ہے، عمران خان اور اس کی کابینہ نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے، انتقام کی سیاست پر یقین رکھنے والے ملک اور عوام کی خدمت نہیں کرسکتے، پیپلز پارٹی جمہوری پارٹی ہے اس کا منشور طاقت کا سرچشمہ عوام ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس پاکستان میں نہ ہونے کے برابر ہے، سندھ حکومت نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے ہیں۔ اس موقع پر علی رضا لغاری، داؤد سومرو، شفیع لغاری اور دیگر ہمراہ تھے۔


خبر کا کوڈ: 848428

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/848428/عمران-خان-کی-حکومت-مکمل-طور-پر-ناکام-ہوچکی-ہے-ریحانہ-لغاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org