0
Wednesday 4 Mar 2020 23:43

امریکا میں طوفانی بگولوں سے 24 افراد ہلاک

امریکا میں طوفانی بگولوں سے 24 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ امريکا میں طوفان گرد و باد نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش ول میں زور دار طوفانی بگولوں سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے، سبک رفتار بگولوں نے اپنے درمیان آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 24 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں، درجنوں زخمی ہیں اور متعدد شہری لاپتہ ہیں۔ طوفانی بگولوں سے 140 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا اور زیادہ تر ہلاکتیں بھی گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے ہوئیں۔ گھروں کے ملبے سے لاشیں ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ ہزاروں شہری بے گھر ہوگئے ہیں جب کہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے۔ متاثرہ افراد کے لیے عارضی پناہ گاہیں قائم کردی گئی ہیں جہاں شہریوں کو قیام و طعام کے علاوہ طبی امداد بھی فراہم کی جارہی ہے۔ ٹینیسی کے گورنر نے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ امریکی صدر بھی متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 848446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش