0
Wednesday 4 Mar 2020 23:57

پشاور، سیکرٹری صحت کا ایل آر ایچ میں کرونا وارڈ کا دورہ

پشاور، سیکرٹری صحت کا ایل آر ایچ میں کرونا وارڈ کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ سیکریٹری ہیلتھ خیبر پختونخوا یحیٰی اخونزادہ نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔ سیکریٹری ہیلتھ نے کورونا وارڈ کا دورہ کیا اور وہاں پر مہیا کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا. ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود، میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیمان خان اور ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر حامد شہزاد نے سیکریٹری ہیلتھ کو کورونا وارڈ سے متعلق بریفنگ دی۔ سیکرٹری ہیلتھ نے کورونا وائرس کے ممکنہ کیسز کے لئے ایل آر ایچ انتظامیہ کے اقدامات تسلی بخش قرار دیئے۔ ایل آر ایچ میں کورونا وائرس کے ممکنہ کیسز کے لئے پندرہ بیڈز پر مشتمل الگ وارڈ قائم کیا گیا ہے، جس میں تین بیڈز انتہائی نگہداشت کے لئے بھی مختص ہیں۔
خبر کا کوڈ : 848450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش