QR CodeQR Code

مائیکل بلوم برگ جوبائیڈن کےحق میں دستبردار

5 Mar 2020 10:17

امریکی صدارتی امیدوار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے گزشتہ برسوں جوبائیڈن کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے، انہوں نے پوری زندگی محنت کش لوگوں کے لئے وقف کر دی ہے، میں انہیں ریاست ہائے متحدہ کا اگلا صدر بنانے کے لئے کام کروں گا۔


اسلام ٹائمز۔ مائیکل بلوم برگ جوبائیڈن کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں، مائیکل بلوم برگ کی جانب سے جوبائیڈن کے حق میں دستبردار ہونے کے بعد الزبتھ وارن نے برنی سینڈرز کے حق میں دستبردار ہونے کے لیے بات چیت شروع کر دی۔ مائیکل بلوم برگ نے کہا کہ مجھے گزشتہ برسوں جوبائیڈن کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے، انہوں نے پوری زندگی محنت کش لوگوں کے لئے وقف کر دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج مجھے ان کے حق میں دستبردار ی پر خوشی ہے اور میں انہیں ریاست ہائے متحدہ کا اگلا صدر بنانے کے لئے کام کروں گا۔ واضح رہے کہ امریکا میں ڈیموکریٹ صدارتی امیدواروں کی دوڑ اب جوبائیڈن اور برنی سینڈرز کے درمیان رہ گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 848488

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/848488/مائیکل-بلوم-برگ-جوبائیڈن-کےحق-میں-دستبردار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org