0
Thursday 5 Mar 2020 12:09

دہری شہریت نااہلی کیس، عدالت میں عدم پیشی پر فیصل واوڈا کو دوبارہ نوٹس جاری

دہری شہریت نااہلی کیس، عدالت میں عدم پیشی پر فیصل واوڈا کو دوبارہ نوٹس جاری
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے دہری شہریت کیخلاف نااہلی کیس میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی دہری شہریت کیخلاف نااہلی کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے فیصل واوڈا کو پیشی کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کر دیا، عدالت نے فیصل واوڈا کے اسلام آباد والے ایڈریس پر نوٹس بھیجنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے کہا کہ 10 مارچ کو الیکشن کمیشن میں کیس چلے گا تو اس کے بعد اس معاملے کو دیکھیں گے، ہو سکتا ہے اس دوران الیکشن کمیشن کا فیصلہ آجائے۔

عدالت نے دہری شہریت کیخلاف نااہلی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ جس وقت وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے 2018ء کے عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، اُس وقت وہ امریکی شہری تھے اور یہ کہ ان کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرایا جانے والا حلف نامہ جعلی تھا کہ ان کے پاس غیر ملکی شہریت نہیں ہے۔ 11 جون 2018ء کو کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت وہ امریکی شہری تھے اور کاغذات کی اسکروٹنی کے وقت بھی ان کی امریکی شہریت برقرار تھی۔
خبر کا کوڈ : 848521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش