QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 5 افراد جاں بحق، 8 زخمی

5 Mar 2020 13:02

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو فوری امدادی کارروائیاں کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم 24/7 فعال ہے، جبکہ عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع دیں۔


اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، اس کے علاوہ صوبے بھر میں مجموعی طور پر 3 مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو فوری امدادی کارروائیاں کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم 24/7 فعال ہے، جبکہ عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع دیں۔


خبر کا کوڈ: 848524

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/848524/خیبر-پختونخوا-میں-بارشوں-سے-5-افراد-جاں-بحق-8-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org