QR CodeQR Code

عمائدین اور عوام کی حمایت سے عسکریت پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، جنرل اشفاق پرویز کیانی

14 Jul 2011 01:35

اسلام ٹائمز:پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ مہمند ایجنسی سے انتہا پسندوں کے خاتمے کیلئے، پاک فوج اور ایف سی کے جوانوں نے بڑی بہادری دکھائی ہے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل اشفاق پرویز کیانی نے مہمند ایجنسی کا دورہ کیا۔ پاک افغان سرحد پر واقع ولی داد ٹاپ میں جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے، جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ مہمند ایجنسی سے انتہا پسندوں کے خاتمے کیلئے، پاک فوج اور ایف سی کے جوانوں نے بڑی بہادری دکھائی ہے۔ آرمی چیف نے آپریشن میں شہید ہونے والے افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے آپریشن کی حمایت اور تعاون کرنے پر عمائدین کا شکریہ ادا کیا اور سول اور ملٹری انتظامیہ کو نقل مکانی کرنے والے افراد کی واپسی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ آرمی چیف کو بتایا گیا کہ 1500 سے زائد دہشت گردوں نے پولیٹیکل ایجنٹ کے سامنے سرینڈر کیا ہے جس کے خلاف ایف سی آر کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ فورسز نے بارودی سرنگیں بنانے والی سات فیکٹریوں کو بھی تباہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 84853

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/84853/عمائدین-اور-عوام-کی-حمایت-سے-عسکریت-پسندی-کو-جڑ-اکھاڑ-پھینکیں-گے-جنرل-اشفاق-پرویز-کیانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org