0
Thursday 5 Mar 2020 14:22

ملک کو بحران سے نکالنا اس حکومت کے بس کی بات نہیں، رانا ثناءاللہ

ملک کو بحران سے نکالنا اس حکومت کے بس کی بات نہیں، رانا ثناءاللہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ یہ اس حکومت کے بس کی بات نہیں کہ وہ ملک کو بحران سے نکالے۔ رانا ثناءاللہ نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ حکومت کا اس وقت سب سے بڑا بحران میاں نوازشریف ہیں، پوری کی پوری حکومت نوازشریف کی صحت پر الجھی ہوئی ہے، وقت آ گیا ہے کہ مڈٹرم الیکشن ہوں۔

راناثناءاللہ نے اس دوران نیب سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ نیب بلاتا کسی اور کیس میں ہے اور گرفتار کسی اور کیس میں کر لیتا ہے، نیب نے شہباز شریف کے ساتھ ایسا رویہ اپنایا، نیب کی کارروائیاں سیاسی انتقام کے لیے استعمال کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے معزز بنچ نے درخواست ضمانت منظور کی ہے، ہم مشکور ہیں۔ رانا ثناءاللّٰہ کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں نیب انکوائری میں ممکنہ گرفتاری کے پیش نظرعبوری ضمانت کی درخواست پر جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔

لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران رانا ثناءاللہ نے استدعا کی کہ نیب کی جانب سے طلبی کے نوٹسز بھجوائے گئے ہیں، نیب کے طلبی نوٹسز کے بعد مسلسل نیب آفس میں پیش ہو رہا ہوں، انکوائری کے دوران نیب کی طرف سے طلبی پر پیش ہوں گا، عبوری ضمانت منظور کی جائے۔ جس پر عدالت نے 5،5 لاکھ روپے کے مچلکے داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے 25 مارچ تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔
خبر کا کوڈ : 848535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش