0
Thursday 5 Mar 2020 14:34

کراچی، رضویہ سوسائٹی میں 3 منزلہ عمارت گر گئی، 3 افراد جاں بحق، متعدد ملبے تلے دب گئے

کراچی، رضویہ سوسائٹی میں 3 منزلہ عمارت گر گئی، 3 افراد جاں بحق، متعدد ملبے تلے دب گئے
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں صرف 2 سال پہلے تعمیر کی گئی عمارت گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے جبکہ متعدد ملبے تلے دب گئے۔ تفصیلات کے مطابق رضویہ سوسائٹی میں 3 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں تاہم تنگ گلیوں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ علاقہ مکین بھی اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں، گرنے والی عمارت سے متصل عمارت بھی ٹیڑھی ہوگئی ہے اور اس کے گرنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ملبے سے اب تک 3 لاشیں نکالی گئی ہیں اور 22 افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایک جاں بحق شخص کی غلام مصطفیٰ کے نام سے شناخت ہوئی ہے، زخمیوں میں 42 سالہ خرم، 18س الہ دانیال، 70 سالہ خاتون شامل ہیں جبکہ 8 سالہ حماد، 35 سالہ عارفہ اور 28 سالہ اویس بھی زخمی ہوئے۔ عمارت 3 سال پہلے تعمیر کی گئی تھی اور بلڈر چار منزلہ عمارت پر پانچویں منزل تعمیر کر رہا تھا۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو ملبے میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی ہدایت کردی جب کہ پولیس کی نفری بھی موقع پر موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 848537
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش