0
Thursday 5 Mar 2020 18:19

اصل ویمن امپاورمنٹ خواتین کو تعلیم و تربیت دینا ہے، فرح ناز

اصل ویمن امپاورمنٹ خواتین کو تعلیم و تربیت دینا ہے، فرح ناز
اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام 18 مارچ سے ”الحکمۃ“ کے عنوان سے 5 روزہ تربیتی کیمپ منعقد ہوگا جو 22 مارچ تک جاری رہے گا، جس کا مقصد خواتین کی کیئر کونسلنگ، عصری تقاضوں کے مطابق ان کی تربیت، ویمن امپاورمنٹ کے حقیقی تصور کو اجاگر کرنا اور خواتین میں تعلیمی، دعوتی رجحانات کو فروغ دینا ہے۔ کیمپ میں منہاج القرآن کی ضلع اور تحصیل کی عہدیدار شریک ہونگی جن کی تعداد 8 سو سے زائد ہوگی۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی صدر فرح ناز نے کہا کہ کیمپ 18 مارچ سے شروع ہو کر 22 مارچ تک جاری رہے گا۔

کیمپ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مرکزی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کی سرپرستی میں منعقد ہو رہا ہے، پانچ روزہ تربیتی کیمپ سے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، فضہ حسین قادری کے خصوصی تربیتی لیکچرز ہونگے۔

مرکزی صدر ویمن لیگ فرح ناز نے کہا کہ اصل ویمن امپاورمنٹ خواتین کو تعلیم و تربیت دینا، انہیں ہنر مند بنانا اور حقوق و فرائض سے روشناس کروانا ہے، خواتین کی امپاورمنٹ کیلئے منہاج القرآن 365 دن کام کرتی ہے۔ الحکمۃ کیمپ بھی اسی تعلیمی، تربیتی پروگرام کاحصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین آئندہ نسلوں کی امین ہیں، پڑھی لکھی ماں ہی ایک پڑھے لکھے پرامن، مہذب معاشرے کی تشکیل میں مرکزی کردار کی حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری امت مسلمہ کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے خواتین کو تعلیم و تربیت کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے چار دہائیوں سے بے مثال جدوجہد کی، منہاج القرآن کے تعلیمی، تربیتی اداروں سے مستفید ہونے والی خواتین کی تعداد لاکھوں میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 848582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش