1
Thursday 5 Mar 2020 20:18

مسلمانوں کی شہادت پر امت مسلمہ کا دل خون ہو گیا ہے، بھارت انتہاء پسند ہندوؤں کو روکے، آیت اللہ خامنہ ای

مسلمانوں کی شہادت پر امت مسلمہ کا دل خون ہو گیا ہے، بھارت انتہاء پسند ہندوؤں کو روکے، آیت اللہ خامنہ ای
اسلام ٹائمز۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ٹوئٹر پر منتشر ہونے والے اپنے ایک بیان میں بھارت کے اندر ہونے والے وسیع مسلم کش فسادات کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انتہاء پسند ہندوؤں اور انکی حمایتی سیاسی پارٹیوں کو (بھارتی مسلمانوں کی نسل کشی سے) روک کر مسلم دنیا میں اپنے تنہاء ہو جانے سے بچے۔

آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے لکھا ہے کہ انتہاء پسند ہندوؤں کے ہاتھوں بھارتی مسلمانوں کی شہادت پر امت مسلمہ کا دل خون ہو چکا ہے۔ آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے بھارتی مسلمانوں کے خلاف نسل کشی پر مبنی اقدامات کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ انتہاء پسند ہندوؤں اور انکی حمایتی سیاسی پارٹیوں کو روکے۔

ٹوئٹر پر نشر ہونے والے رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام میں لکھا گیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے قتل سے پوری مسلم دنیا کا دل خون ہو چکا ہے جبکہ بھارتی حکومت کو انتہاء پسند ہندوؤں اور انکی حمایتی سیاسی پارٹیوں کے مقابلے میں ڈٹ جانا چاہیئے اور بھارت کو چاہیئے کہ وہ مسلمانوں کی نسل کشی کے اقدامات کو فوری طور پر روک کر اسلامی دنیا کے اندر اپنے تنہاء رہ جانے سے بچے۔
خبر کا کوڈ : 848608
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش