QR CodeQR Code

پاراچنار میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا

5 Mar 2020 23:06

ضلع کرم بھر میں اس وقت بارشیں ہورہی ہیں، جس کی وجہ سے سردی بڑھ گئی ہے، شدید سردی میں بجلی نہ ہونے کیوجہ سے عوام کی مشکلات میں بھی دوگنا اضافہ ہوجاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار شہر اور گرد ونواح میں بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ بجلی کی بندش، بارش اور سردی کی وجہ سے لوگوں کے مشکلات مزید بڑھ گئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ واپڈا کی جانب سے مخصوص فیڈرز پر بجلی فراہم کی جارہی ہے، تاہم شہر کے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں، شہریوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ ضلع کرم بھر میں اس وقت بارشیں ہورہی ہیں، جس کی وجہ سے سردی بڑھ گئی ہے، شدید سردی میں بجلی نہ ہونے کیوجہ سے عوام کی مشکلات میں بھی دوگنا اضافہ ہوجاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 848611

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/848611/پاراچنار-میں-بجلی-کی-طویل-لوڈشیڈنگ-نے-عوام-مشکلات-اضافہ-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org