QR CodeQR Code

آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا ایک روزہ دورے پر امریکہ پہنچ گئے

14 Jul 2011 02:41

اسلام ٹائمز:گزشتہ روز ایک سو چالیسویں کور کمانڈر کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے آٹھ سو ملین ڈالرز کی فوجی امداد بند ہونے کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاک فوج دہشتگردی کے خلاف اپنے وسائل سے جنگ جاری رکھے گی


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، آئی ایس آئی کے سربراہ، جنرل احمد شجاع پاشا، سی آئی اے کے سربراہ کی دعوت پر امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں۔ احمد شجاع پاشا، امریکہ کی عسکری و دیگر اعلٰی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان خفیہ معلومات کے تبادلے پر اہم مشاورت کی جائے گی ۔ گزشتہ روز ایک سو چالیسویں کور کمانڈر کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے آٹھ سو ملین ڈالرز کی فوجی امداد بند ہونے کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاک فوج دہشتگردی کے خلاف اپنے وسائل سے جنگ جاری رکھے گی ۔ جنرل احمد شجاع پاشا کے دورہ امریکہ سے دونوں ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے درمیان تعلقات بہتر ہونے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔ تاہم واضح رہے کہ دو مئی کے بعد جنرل پاشا کا یہ پہلا دورہ ہے، گزشتہ روز امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جیمز میٹس نے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل خالد شمیم وائیں اور پاک فوج کے سربراہ جنرل کیانی سے الگ الگ ملاقاتیں کی تھی جس کے اگلے ہی روز جنرل شجاع پاشا امریکہ دورے پر روانہ ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 84862

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/84862/آئی-ایس-کے-سربراہ-لیفٹیننٹ-جنرل-احمد-شجاع-پاشا-ایک-روزہ-دورے-پر-امریکہ-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org