0
Thursday 5 Mar 2020 23:02

ملک میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

ملک میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کورونا وائرس کا چھٹا کیس سامنے آ گیا ہے، متاثرہ شخص کا تعلق کراچی سے ہے، جس کی عمر 69 سال ہے اور اس نے بیرون ملک سفر کیا تھا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا وائرس کا چھٹا کیس سامنے آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریض کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے، جس میں اس وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریض کی حالت قدرے بہتر ہے اور اس کا مناسب طریقے سے خیال رکھا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل ڈاکٹر ظفر مرزا نے عوام کو یقین دلایا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کی وجہ سے لوگوں سے کورونا وائرس کے کیسز چھپائے نہیں جا رہے جتنی تعداد ہے، وہ سامنے لائی جا رہی ہے کیسز کی تعداد سیکڑوں میں ہونے کی باتیں غلط ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرہ شخص کا تعلق کراچی کے ضلع شرقی سے ہے جس کی عمر  69 سال ہے، نیا کیس سامنے آنے کے بعد سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہو گئی۔ مریض نے بیرون ملک سفر کیا تھا اور 25 فروری 2020ء کو واپس آیا تھا، علامات ظاہر ہونے پر معائنہ کیا گیا، جس کے بعد کورونا کی تصدیق ہوئی۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا پچھلے دونوں مریضوں کی طبیعت بہتر ہے جو تاحال اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ کراچی میں کورونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک 65 سے زائد مشتبہ مریضوں کے نمونے حاصل کیے جا چکے ہیں جن میں سے 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کراچی میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری جبکہ دوسرا یکم مارچ کو رپورٹ ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 848639
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش