QR CodeQR Code

مودی حکومت کا کشمیریوں کو آباؤ اجداد کے علاق ےسے بےدخل کرنے کا منصوبہ بے نقاب

5 Mar 2020 23:11

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیرمیں سرمایہ کاری کےنام پر کانفرنس کرانے کی تیاریاں شروع کردیں، جس میں کشمیر کی زمین کوڑیوں کے مول غیر مقامی ہندوؤں کو فروخت کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ مودی سرکار کا مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اپنے آباؤ اجداد کے علاقے سے بے دخل کرنے کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیرمیں سرمایہ کاری کےنام پر کانفرنس کرانے کی تیاریاں شروع کردیں، جس میں کشمیر کی زمین کوڑیوں کے مول غیر مقامی ہندوؤں کو فروخت کی جائے گی۔ گلوبل انویسٹرز کانفرنس مارچ یا اپریل میں کرائی جائے گی، جس کے ذریعے فلم انڈسٹری، سیاحت، زراعت، باغبانی، آئی ٹی، متبادل توانائی اور دیگر صنعتوں کے نام پر زمینیں ہندوؤں کو دی جائیں گی۔ مقبوضہ کشمیر کے 18 شہروں میں 6 ہزار ایکڑ اراضی مختلف ہتھکنڈوں سے قبضے میں لی جاچکی ہے، جو ہندو پنڈتوں اور آر ایس ایس کے ورکرز کو دی جائے گی جبکہ دارالحکومت سری نگر کی 20 ہزار کنال اراضی بھی ہندو سرمایہ کاروں کو ایک روپیہ فی کنال پر دینے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ 7 دہائی میں کشمیر کی 42 ہزار کنال اراضی صنعتکاروں کو دی جاچکی ہے حالانکہ کشمیر کی زمینی حیثیت میں تبدیلی بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قرادادوں کی خلاف ورزی ہے۔


خبر کا کوڈ: 848642

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/848642/مودی-حکومت-کا-کشمیریوں-کو-ا-باؤ-اجداد-کے-علاق-ےسے-بےدخل-کرنے-منصوبہ-بے-نقاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org