1
Thursday 5 Mar 2020 23:59

ملکی دفاعی طاقت مکمل طور پر ایرانی ہے، خطے کے بعض ممالک خود کو امریکی اسلحے کے ڈپو میں نہ بدلیں، ایران

ملکی دفاعی طاقت مکمل طور پر ایرانی ہے، خطے کے بعض ممالک خود کو امریکی اسلحے کے ڈپو میں نہ بدلیں، ایران
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے عرب لیگ کی طرف سے ایران کے خلاف جاری کئے جانے والے تکراری بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی دفاعی طاقت مکمل طور پر ایران کے اندر وجود میں آئی ہے۔ سید عباس موسوی نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی فوجی دفاعی طاقت اور میزائل پاور کسی بھی عرب ملک کے لئے نہ کبھی خطرہ تھی، نہ ہی اب ہے اور نہ ہی کبھی ہوگی۔ انہوں نے خطے کے بعض عرب ممالک کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی بعض حکومتیں اپنے ممالک کو امریکی اسلحے کے ڈپو میں نہ بدلیں, کیونکہ غیر ملکی اسلحے کی خریداری سے ان کی قومی طاقت میں کوئی اضافہ ممکن نہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ ممالک جو غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی طرف سے مقدس فلسطینی سرزمین کے غصب کر لئے جانے پر آنکھیں بند کرکے "صدی کی ڈیل" میں امریکی و اسرائیلی حکام کے ہمراہ ذلیلانہ انداز میں کھڑے ہوئے ہیں، ایران کی طرف سے فلسطین اور لبنان کے اسلامی مزاحمتی محاذ کی باعزت حمایت پر انگلی اٹھانے کا کوئی حق نہیں رکھتے۔ سید عباس موسوی نے اپنی پریس کانفرنس کے آخر میں عرب لیگ اجلاس کی طرف سے لبنانی اسلامی مزاحمتی محاذ، جو اسرائیل کے خلاف اہم عرب اسلامی دفاعی طاقت ہے، کو دہشتگرد قرار دیئے جانے پر افسوس کا اظہار بھی کیا.
خبر کا کوڈ : 848653
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش