QR CodeQR Code

امریکا کا جی ایس پی کے تحت پاکستان کو مزید رعایت دینے سے انکار

6 Mar 2020 08:15

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان کو کم ترقی یافتہ ملک ہونےکے باعث پاکستان سے زیادہ رعایت دی گئی ہے، پاکستان 1500 اضافی ٹیرف لائنز میں افغانستان سے تجارت کا میکنزم بنا سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا نے پاکستانی مصنوعات پر  عائد ڈیوٹیز (ٹیکس) میں مزید رعایت دینے سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نےامریکی وزیرتجارت ولبر راس کے حالیہ دورہ پاکستان میں پاکستانی برآمدات پر رعایت دینے کا معاملہ اٹھایا تھا۔ وزارت تجارت کے حکام کے مطابق امریکا نے جی ایس پی کے تحت پاکستان کو مزید رعایت دینے سے انکار  کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکا نے جی ایس پی کے تحت پاکستان کو 3500 ٹیرف لائنز پر رعایت دے رکھی ہے جب کہ افغانستان کو یہ رعایت 5 ہزار اشیاء پر دی گئی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان کو کم ترقی یافتہ ملک ہونےکے باعث پاکستان سے زیادہ رعایت دی گئی ہے، پاکستان 1500 اضافی ٹیرف لائنز میں افغانستان سے تجارت کا میکنزم بنا سکتا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 848663

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/848663/امریکا-کا-جی-ایس-پی-کے-تحت-پاکستان-کو-مزید-رعایت-دینے-سے-انکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org