QR CodeQR Code

کورونا وائرس سے مزید 30 افراد ہلاک، 80 ہزار سے زائد متاثر

6 Mar 2020 11:07

اٹلی میں ایک سو سینتالیس اور امریکہ میں بارہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، ملتان اور شوکت خانم اسپتال میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کٹس فراہم کردی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس سے مزید 30 افراد ہلاک ہونے سے مجموعی تعداد 3045 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 80 ہزار 710 افراد متاثر ہیں۔ کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی تعداد 80 تک پہنچ گئی ہے۔ اٹلی میں ایک سو سینتالیس اور امریکہ میں بارہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، ملتان اور شوکت خانم اسپتال میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کٹس فراہم کردی ہیں۔ پنجاب حکومت نے وائرس سے نمٹنے کے لیے تئیس کروڑ سے زائد کی رقم جاری کردی۔ موذی کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی کتابچہ تیار کر لیا گیا۔ مساجد میں اعلانات بھی کرائے جائیں گے۔ عراق میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے اور حکام نے کربلا میں نماز جمعہ کی ادائیگی روک دی ہے۔ عراق میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہو چکی ہے. جنرل اتھارٹی برائے اسلامی امور اور اوقاف نے کرونا وائرس سے بچاؤ اور اس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے صوبہ سلیمانیہ میں تمام اجتماعی عبادات کو منسوخ کردیا ہے جبکہ کربلا میں نماز جمعہ بھی ادا نہیں کی جائے گی۔ کرونا وائرس کے باعث  سعودی عرب نے دیگر ممالک کے عمرہ زائرین پر پابندی کے بعد اب اپنے شہریوں کی عمرہ ادائیگی پر بھی عارضی طور پر پابندی لگائی ہے۔ سعودی حکام کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کے لیے سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں کے عمرہ کرنے سمیت مسجد نبوی آمد پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق مقامی افراد پر پابندی عارضی طور پر لگائی گئی ہے، جو صورتحال میں بہتری آنے پر ہٹا دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 848673

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/848673/کورونا-وائرس-سے-مزید-30-افراد-ہلاک-80-ہزار-زائد-متاثر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org