QR CodeQR Code

کچھ طلبہ کو نالائق بھی ہونا چاہیئے تاکہ گورنر بن سکیں، گورنر شاہ فرمان

6 Mar 2020 12:11

گورنر خیبر پختونخوا نے اسلامیہ کالج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ طلبہ کو نالائق بھی ہونا چاہیئے تاکہ وہ گورنر بنیں اور اعلٰی عہدوں پر فائز ہوں، اگر سارے طلبہ ہی ڈاکٹرز اور انجینئرز بن جائیں تو یہ نقصان کا سودا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے پشاور کے اسلامیہ کالج میں تقریر کے دوران لائق اور نالائق طلبہ کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی اور کہا کہ کچھ طلبہ کو نالائق بھی ہونا چاہیئے تاکہ وہ گورنر بنیں اور اعلٰی عہدوں پر فائز ہوں۔ اسلامیہ کالج پشاور میں تقریب سے خطاب میں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا کہ تمام یونیورسٹیوں کو واضح پیغام دے رہا ہوں کہ اپنا نظام ٹھیک کریں، یونیورسٹیوں کو تعلیمی کارکردگی اور مالی امور کا مکمل حساب دینا ہوگا۔ دوران خطاب انہوں نے کہا کہ صوبے کے گورنر اور وزیراعلٰی بھی اسلامیہ کالج کے طالب علم رہ چکے ہیں اور آج مجھے پہلی دفعہ پتا چلا کہ سارے طالبعلم قابل نہیں ہونے چاہئیں، کچھ طلبہ کو نالائق بھی ہونا چاہیئے تاکہ وہ گورنر بنیں اور اعلٰی عہدوں پر فائز ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر سارے طلبہ ہی ڈاکٹرز اور انجینئرز بن جائیں تو یہ نقصان کا سودا ہے، شوکت یوسفزئی بھی ان کی بات سے اتفاق کریں گے۔ خیال رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں مرکز اور خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوئی تھی جس کے بعد شاہ فرمان کو گورنر مقرر کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 848687

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/848687/کچھ-طلبہ-کو-نالائق-بھی-ہونا-چاہیئے-تاکہ-گورنر-بن-سکیں-شاہ-فرمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org