0
Friday 6 Mar 2020 15:06

سرکاری حکام غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر میں ملوث ہیں، سعید غنی

سرکاری حکام غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر میں ملوث ہیں، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے سابق وزیر بلدیات اور موجودہ وزیر تعلیم سعید غنی نے اعتراف کیا ہے کہ گولیمار واقعے میں سرکاری محکمے کی کوتاہی ہے، سرکاری حکام غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر میں ملوث ہوتے ہیں، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے چند اہلکاروں کو برطرف بھی کیا جاچکا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ عمارت قانونی طریقے سے بنائی گئی تھی یا نہیں، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے مختلف فہرستیں جاری ہوتی رہتی ہیں۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ ہر گلی میں جاکر ایسی عمارتوں کو چیک کرے، غیرقانونی عمارتوں کے بارے میں معمولات جمع کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 848727
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش