QR CodeQR Code

ہر قسم کے قتل و غارت اور امتیازی سلوک کی پرزور مذمت کرتے ہیں

بھارتی حکومت مسلم کش فسادات کا فی الفور خاتمہ کرے، آیت اللہ نوری ہمدانی

مسلم سربراہان مملکت اور انسانی حقوق کے عالمی دعویداروں کی خاموشی افسوسناک ہے

6 Mar 2020 15:48

عظیم اسلامی علمی و فقاہتی مرکز قم المقدسہ سے جاری ہونیوالے آیت اللہ نوری ہمدانی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی مسلمانوں نے ہمیشہ اپنے ماضی اور قدیم و گہری ثقافت کے ذریعے متعدد دوسرے ادیان کے ساتھ اپنی پرامن زندگی کا ثبوت دیا ہے لہذا بھارتی حکومت مسلم کش فسادات کو فی الفور ختم کرتے ہوئے مسلمانوں کی پرامن، آزاد اور ہر قسم کے امتیازی سلوک سے پاک زندگی کی ضمانت دے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے دارالحکومت دہلی سمیت مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر ہونے والے مسلم کش فسادات کے ردعمل میں عظیم اسلامی علمی و فقاہتی مرکز قم المقدسہ سے آیت اللہ نوری ہمدانی کے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کی زبوں حالی اور وہاں سے ملنے والی بری خبریں انتہائی افسوسناک اور درد و رنج کا باعث ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلمانوں کی قتل و غارت کے یہ گھناؤنے جرائم بین الاقوامی میڈیا کی مکمل خاموشی میں جاری ہیں جبکہ مسلم سربراہان مملکت اور انسانی حقوق کے عالمی دعویداروں کا خاموش تماشائی بنے رہنا اس سے بڑھ کر افسوسناک ہے۔

مرجع عالیقدر آیت اللہ نوری ہمدانی نے بھارت میں مسلمانوں کی شہادت کے حوالے سے جاری کئے گئے اس بیان میں کہا ہے کہ بھارتی مسلمانوں نے ہمیشہ اپنے ماضی اور قدیم و گہری ثقافت کے ذریعے متعدد دوسرے ادیان کے ساتھ اپنی پرامن زندگی کا ثبوت دیا ہے لہذا اب بھی وہ انتہاء پسند عناصر کی طرف سے ملک میں تفرقہ اور قتل و غارت کی آگ بھڑکانے کی سازش کو ناکام بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اس مسئلے کو فی الفور ختم کرتے ہوئے مسلمانوں کی پرامن، آزاد اور ہر قسم کے امتیازی سلوک سے پاک زندگی کی ضمانت دے۔ آیت اللہ نوری ہمدانی نے اپنے اس بیان میں ہر قسم کے قتل و غارت اور امتیازی سلوک کی شدید مذمت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 848739

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/848739/بھارتی-حکومت-مسلم-کش-فسادات-کا-فی-الفور-خاتمہ-کرے-آیت-اللہ-نوری-ہمدانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org