QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کے تمام تعلیمی اداروں کو 14 مارچ تک بند کر دیا گیا

6 Mar 2020 19:15

اس سے پہلے صوبے میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد یکم مارچ سے چار مارچ تک تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا تھا۔ جمعہ کے روز صوبائی حکومت نے ایک بار پھر تعلیمی اداروں کو مزید سات روز تک بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں دوسری مرتبہ توسیع کی گئی۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی ادارے 14 مارچ تک بند رہیں گے۔ اس سے پہلے صوبے میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد یکم مارچ سے چار مارچ تک تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا تھا۔ جمعہ کے روز صوبائی حکومت نے ایک بار پھر تعلیمی اداروں کو مزید سات روز تک بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں اب تک کرونا وائرس کے چھ کیسز سامنے آئے ہیں ان میں سے دو کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 848776

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/848776/گلگت-بلتستان-کے-تمام-تعلیمی-اداروں-کو-14-مارچ-تک-بند-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org