1
Friday 6 Mar 2020 19:58

وزیراعظم پاکستان عمران خان کیطرف سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے بیان پر شکریہ کا پیغام

وزیراعظم پاکستان عمران خان کیطرف سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے بیان پر شکریہ کا پیغام
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں منظم مسلم کش فسادات پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی طرف سے جاری ہونے والے مذمتی بیان کا صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے بعد اب وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے بھی خیر مقدم کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر جاری ہونے والے عمران خان کے پیغام میں انہوں نے کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کے خلاف استبدادی اور مسلم کش اقدامات کے خلاف آواز بلند کرنے پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ترک صدر رجب طیب اردوغان کی طرف سے بھارت میں اٹھنے والی منظم مسلم کش لہر کی مذمت پر انہیں بھیجے گئے اپنے شکریے کے پیغام میں لکھا ہے کہ میں سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور صدر اردوغان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ہندو غلبہ پسند مودی رژیم کے بھارت اور مقبوضہ جموں و کمشیر میں مسلمانوں کے خلاف استبداد و نسل کشی پر مبنی اقدامات کے خلاف آواز بلند کی ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی طرف سے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے بھارتی مسلمانوں کے حق میں دیئے گئے بیان پر شکریہ کا پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ پاکستان بھارتی مسلمانوں کی نسل کشی کی مذمت میں جاری ہونے والے امام خامنہ کے اس بیان کا خیر مقدم کرتا ہے۔ انہوں نے لکھا تھا کہ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ بھارت میں منظم مسلم کش فسادات پر ایک متفقہ موقف اختیار کیا جانا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 848779
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش