0
Friday 6 Mar 2020 20:36

وزیراعظم عمران خان ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کیلئے 7 مارچ کو کراچی کا دورہ کرینگے

وزیراعظم عمران خان ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کیلئے 7 مارچ کو کراچی کا دورہ کرینگے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کراچی کے تین ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کیلئے سات مارچ بروز ہفتہ کراچی کا دورہ کریں گے، کراچی کے 3 ترقیاتی منصوبوں میں 25 کروڑ روپے بچت پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم سخی حسن، فائیو اسٹار، کے ڈی اے چورنگی پر تعمیر کیے گئے 3 فلائی اوورز کا افتتاح کریں گے، جس کی تقریب گورنر ہاﺅس کراچی میں منعقد ہوگی۔ وزیراعظم کو دورہ کراچی میں وفاقی حکومت کی طرف سے جاری ترقیاتی منصوبوں گرین لائن بس منصوبے سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم سے گورنر ہاؤس میں مختلف وفود کی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، تحریک انصاف کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 848783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش