0
Friday 6 Mar 2020 20:58

پینٹاگون میں ہمارا بہت کچھ ہے، اگر یہ کرونا کا شکار ہو گیا تو چند ہفتے ہی مقابلہ کر پائیں گے، امریکی وزیر دفاع

پینٹاگون میں ہمارا بہت کچھ ہے، اگر یہ کرونا کا شکار ہو گیا تو چند ہفتے ہی مقابلہ کر پائیں گے، امریکی وزیر دفاع
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر دفاع مارک اسپر نے امریکی وزارت دفاع کے دفتر پینٹاگون کے اہلکاروں میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے سے نمٹنے کے لئے تیاریاں شروع کر دینے کا اعلان کیا ہے۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے وزارت دفاع کی عمارت میں ایک پریس کانفرنس کے دوران خبرنگاروں کو بتایا ہے کہ جنوبی کوریا میں موجود 6 امریکی فوجی کرونا کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ امریکی وزارت خارجہ بھی کرونا وائرس کے مقابلے میں امریکی فوجیوں کی طرف سے اپنائی گئی احتیاطی تدابیر کو پینٹاگون میں لاگو کر رہی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارک اسپر نے امریکہ کے اندر تیزی سے پھیلتے کرونا وائرس کی تازہ صورتحال کی طرف اشارہ کئے بغیر کرونا کے پینٹاگون کے اندر تک پہنچنے سے روکے جانے کو امریکی عوام کی جانوں سے زیادہ اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس عمارت (پینٹاگون) کے اندر ہمارا بہت کچھ موجود ہے اور اگر پینٹاگون کرونا وائرس کا شکار ہو گیا تو ہمارا فوجی مالیاتی نظام کچھ ہفتے ہی اس (وائرس) کا مقابلہ کر پائے گا۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ آئندہ ہفتے ہم ایسے مسافروں اور تارکین وطن کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کئے جانے پر کام کریں گے جن میں "کووِڈ-19" (کرونا وائرس) میں مبتلا ہونے کی علامات پائی جاتی ہوں۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق حکومتی اداروں پر مشتمل دنیا کی سب سے بڑی عمارت پینٹاگون اب اپنے اندر کرونا وائرس کے داخلے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی تیاریوں میں لگ گئی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں کرونا کے مریضوں کے اعداد و شمار پر کڑے سنسرشب کے باوجود ملنے والی خبروں کے مطابق گزشتہ کل ہی وہاں کرونا میں مبتلاء ایک اور مریض چل بسا تھا جس سے امریکہ میں اس بیماری سے مرنے والوں کی کل تعداد 13 ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ میں کرونا کے مریضوں کی کل تعداد 226 نفر ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس نے امریکہ کی مزید 4 ریاستوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 848789
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش