QR CodeQR Code

عوامی اجتماعات پر پابندی کے بعد گلگت بلتستان میں تمام سرکاری تقاریب بھی ملتوی

6 Mar 2020 22:06

جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے جاری سرکولر میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ایسی سرگرمیاں جس میں رش یا ہجوم ہو یا سرکاری سطح پر کوئی بھی تقریب کو تا حکم ثانی ملتوی کیا جائے تاکہ کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکا جا سکے


اسلام ٹائمز۔ عوامی اجتماعات پر پابندی کے بعد گلگت بلتستان میں سرکاری تقریبات، پروگرامز اور عوامی شرکت والی سرگرمیوں کو ملتوی کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے جاری ہونے والے سرکولر میں 21 سیکریٹریز، 2 ڈائریکٹر جنرلز اور 3 کمشنروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ایسی سرگر میاں جس میں رش یا ہجوم ہو یا سرکاری سطح پر کوئی بھی تقریب کو تا حکم ثانی ملتوی کیا جائے تاکہ کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکا جا سکے اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر سدباب ممکن ہو سکے۔ تمام سیکریٹریز اور محکموں کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ماتحت دفتروں میں بھی ان ہدایات پر سختی سے عملدر آمد کروائیں۔


خبر کا کوڈ: 848809

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/848809/عوامی-اجتماعات-پر-پابندی-کے-بعد-گلگت-بلتستان-میں-تمام-سرکاری-تقاریب-بھی-ملتوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org