QR CodeQR Code

امریکہ کو برطانیہ اور روس کے انجام سے سبق سیکھنا چاہیے، جاوید قصوری

6 Mar 2020 22:54

جماعت اسلامی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے طالبان پر معاہدے کے بعد فضائی حملہ تشویشناک ہے، اس سے امن کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کو چاہیے کہ وہ معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے گرفتار افراد کو رہا کرے تاکہ افغانستان میں امن قائم ہو سکے، کچھ قوتیں امن معاہدے کو سبو تاژ کرنا چاہتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے طالبان پر معاہدے کے بعد فضائی حملہ تشویشناک ہے، اس سے امن کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کو چاہیے کہ وہ معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے گرفتار افراد کو رہا کرے تاکہ افغانستان میں امن قائم ہو سکے، کچھ قوتیں امن معاہدے کو سبو تاژ کرنا چاہتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے 20 برسوں سے دنیا کے امن کے ساتھ جو کھیل کھیلا ہے اس کے اثرات نے عراق، افغانستان اور پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو برطانیہ اور روس کے انجام سے سبق سیکھنا چاہیے، دہشت گردی کیخلاف لڑی جانیوالی نام نہاد جنگ میں اب تک 17 لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 848817

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/848817/امریکہ-کو-برطانیہ-اور-روس-کے-انجام-سے-سبق-سیکھنا-چاہیے-جاوید-قصوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org