QR CodeQR Code

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عورت مارچ کیخلاف درخواست خارج کر دی

7 Mar 2020 01:56

عدالت نے 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں عورت مارچ کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کی گئی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر عورت مارچ کا اعلان کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ عدالت نے وفاقی دارالحکومت میں عورت مارچ رکوانے کے لیے دائر کی گئی درخواست مسترد کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وفاقی دارالحکومت میں عورت مارچ رکوانے کے حوالے سے دائر درخواست پر فیصلہ سنایا، عدالت نے 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں عورت مارچ کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کی گئی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر عورت مارچ کا اعلان کیا گیا، توقع ہے کہ عورت مارچ کے شرکاء شائستگی برقرار رکھتے ہوئے آئینی حق استعمال کریں گے اور عورت مارچ کے شرکاء ان کے ارادوں پر شک کرنے والوں کو اپنے عمل سے غلط ثابت کریں۔


خبر کا کوڈ: 848851

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/848851/اسلام-آباد-ہائیکورٹ-نے-عورت-مارچ-کیخلاف-درخواست-خارج-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org