QR CodeQR Code

بھارت جس آگ سے کھیل رہا ہے اگر باز نہیں آیا تو یہ آگ اس کو بھی تباہ کردے گی، علامہ حسین مسعودی

7 Mar 2020 02:21

ایک بیان میں جعفریہ الائنس پاکستان کے سینیئر نائب صدر نے کہا کہ مودی کے ظلم و ستم کی سیاہ رات جلد ختم ہونے والی ہے، انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں بھارت میں قتل و غارت کا نوٹس لیں اور پر تشدد واقعات کی روک تھام کے لئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کریں۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے سینیئر نائب صدر علامہ حسین مسعودی نے بھارتی دارالحکومت دہلی اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم و تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جس آگ سے کھیل رہا ہے اگر باز نہیں آیا تو یہ آگ اس کو بھی تباہ کردے گی، دہلی میں مسلمانوں کا قتل عام مودی کا ناقابل معافی جرم ہے، انڈیا کو دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام کا جواب عالمی برادری کو دینا پڑے گا، مودی دنیا کے بدترین حکمرانوں میں ظالم ترین اور بدترین حکمران ہے، مودی کے ظلم و ستم کی سیاہ رات جلد ختم ہونے والی ہے، انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں بھارت میں قتل و غارت کا نوٹس لیں اور پر تشدد واقعات کی روک تھام کے لئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کریں۔

علامہ حسین مسعودی نے کہا کہ بھارتی حکام مسلمانوں کے خلاف پر تشدد کاروائیاں رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں جہاں مساجد اور ان گنت دکانوں کو نذر آتش کردیا گیا ہے، نئی دہلی میں مسلمانوں کا قتل عام، جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کا بازار گرم ہے، مساجد شہید کی جارہی ہیں لیکن اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی حیران کُن ہے، مسلم ممالک کو چاہیئے کہ کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف پوری دنیا میں بھرپور آواز بلند کریں، جو حکمران دہشت گردی اور ظلم کی آڑ میں حکومت کر رہے ہیں وہ زیادہ دیر نہیں چل سکتے۔


خبر کا کوڈ: 848855

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/848855/بھارت-جس-ا-گ-سے-کھیل-رہا-ہے-اگر-باز-نہیں-ا-یا-یہ-اس-کو-بھی-تباہ-کردے-گی-علامہ-حسین-مسعودی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org