QR CodeQR Code

مودی حکومت کے مظالم نے سیکولر انڈیا کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کردیا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

7 Mar 2020 02:32

جیکب آباد پریس کلب پر احتجاج سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ کشمیر اور ہندوستان کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرکے رہبر مسلمین حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ حسینی مصلحتوں اور مفاد سے بالاتر ہوکر مظلوموں کا ساتھ دیتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک گیر یوم احتجاج کے سلسلے میں مرکزی امام بارگاہ جیکب آباد سے احتجاجی ریلی نکال کر پریس کلب پر مظاہرہ کیا گیا۔ ریلی کی قیادت علامہ مقصود علی ڈومکی، نذیر حسین دایو، فرزند علی لغاری اور سید اصغر علی شاہ نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ہندوستانی مسلمانوں پر جاری مودی حکومت کے مظالم نے سیکولر انڈیا کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کردیا ہے، نریندر مودی کی قاتل حکومت نے ہندوستان کے مسلمانوں اور اقلیتوں کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا ہے، کشمیر اور ہندوستان کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرکے رہبر مسلمین حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ حسینی مصلحتوں اور مفاد سے بالاتر ہوکر مظلوموں کا ساتھ دیتے ہیں۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل نذیر حسین دایو نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ملک گیر احتجاج کرکے ہم ہندوستانی مسلمانوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ آپ اکیلے نہیں ہیں۔ آئی ایس او کے صدر سید اصغر علی شاہ نے کہا کہ انڈین افواج نے کشمیر میں ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے۔ اصغریہ آرگنائزیشن کے صدر فرزند علی لغاری نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین عنقریب آزاد ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 848858

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/848858/مودی-حکومت-کے-مظالم-نے-سیکولر-انڈیا-مکروہ-چہرے-کو-بے-نقاب-کردیا-ہے-علامہ-مقصود-ڈومکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org